ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریشم کے کاشتکاروں کو پارجہ جات پالیسی میں راحت: سمرتی ایرانی

ریشم کے کاشتکاروں کو پارجہ جات پالیسی میں راحت: سمرتی ایرانی

Wed, 21 Dec 2016 11:56:28    S.O. News Service

بنگلورو۔20؍دسمبر(ایس او نیوز) مرکزی وزیر پارچہ جات سمرتی ایرانی نے اعلان کیا کہ ریشم کے کاشتکاروں کو درپیش مسائل کو سلجھانے اور ریشم کی پیداوار کو ملک میں بڑھاوا دینے کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے وضع کردہ نئی پارچہ جات پالیسی میں ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔آج سنٹرل سلک بورڈ میں دیسی ٹیکنالوجی سے ریشم کی تیاری کیلئے نئی ریلنگ مشین اور تربیتی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست سے ریشم کے کاشتکاروں اور نمائندوں کے علاوہ اس صنعت سے جڑے افراد کا ایک وفد ان سے ملاقات کرے اور تفصیلات بتائے کہ انہیں کن مسائل کا سامنا ہے، ان کو سلجھانے کیلئے دیانتدارانہ کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ریشم کے کاشتکاروں کو خوفزدہ ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ملک میں ہی معیاری ریشم کی پیداوار کیلئے مرکزی حکومت ہر طرح کا تعاون دینے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک کا ریشم دنیا بھر میں معیاری ریشم مانا جاتا ہے ، یہاں تیار کی جانے والی ریشمی اشیاء کی مانگ دنیا بھر میں مانگ ہے۔ ایسے ریشم کی کاشت کرنے والے رعیتوں کے ساتھ کسی طرح کی ناانصافی نہ ہونے پائے یہ یقینی بنانے کے ساتھ ریشم کے تاجروں کے مفادات کی حفاظت کیلئے نئی پارچہ جات پالیسی میں گنجائش رکھی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ہمیشہ یہ الزام لگاتی ہے کہ مرکزی حکومت سرمایہ داروں کی طرفدار ہے، لیکن پچھلے دو بجٹوں میں مرکزی وزیر خزانہ نے زراعت اور پارجہ جات کے شعبوں کو زیادہ بجٹ مہیا کرایا ہے، اور ان شعبوں کو بڑھاوا دینے کیلئے کئی قدم اٹھائے گئے ہیں۔اسی طرح وزیراعظم مودی بھی ملک کے تمام طبقات کو ساتھ لے کر ملک کو ترقی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر مرکزی وزیر برائے منصوبہ بندی واعداد سدانند گوڈا اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔


Share: